Posts

برطانیہ نے تیسری کورونا ویکسین کی بھی منظوری دیدی

Image
   لندن:  برطانیہ نے امریکی دواساز کمپنی موڈرنا کی کورونا ویکسین کی بھی منظوری دیدی جب کہ اس سے قبل فائزر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسنز کی بھی اجازت دی جاچکی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے فائزر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسنز کے بعد اب موڈرنا کی کورونا ویکسین کے عام استعمال کی بھی منظوری دیدی ہے۔

واٹس ایپ کی متنازع پالیسی کے باعث لاکھوں افراد دیگر ایپس پر منتقل

Image
  لندن:  واٹس ایپ کی متعارف کردہ نئی متنازع شرائط سامنے آنے کے بعد عالمی سطح پر لاکھوں صارفین اس کے حریف میسج پلیٹ فارمز پر منتقل ہونے لگے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متنازع پالیسی سامنے آنے کے  بعد واٹس ایپ کی حریف کمپنیوں کے استعمال کرنے والوں میں تیزی سے اضافے کے ساتھ ساتھ اس کے ڈاؤن لوڈز کی اوسط بھی کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ واٹس ایپ کی نئی پالیسی پر شبہات رکھنے والے زیادہ تر صارفین ’’سگنل‘‘ اور ’’ٹیلی گرام‘‘ نامی میسیجنگ پلیٹ فارمز کا رُخ کررہے ہیں۔ سگنل کے استعمال کرنے والوں میں لاکھوں گنا اضافہ

وزیراعظم کا وفاقی وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

Image
  اسلام آباد:  وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں وفاقی وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ہفتے کی رات کو ملک گیر بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔ عمر ایوب نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی بریک ڈاؤن ایک انسانی غلطی سے ہوا، غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

کرکٹ کمیٹی کا قومی ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

Image
  لاہور:  کرکٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر اثرانداز ہوئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس شریک ہوئے، اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ 16 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا، کرکٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وباء اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر اثرانداز ہوئی۔ کرکٹ کمیٹی نے پی سی بی کو ٹیم منیجمنٹ کو سپورٹ کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ کو قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق اپنی حکمت عملی اور اہداف سے متعلق مکمل وضاحت دینے کی ضرورت ہے۔

پب جی کھیلنے والے ہوشیار ! پاکستان میں پب جی گیم کھیلنے والا نوجوان چل بسا ، کیسی دردناک موت آئی ؟ جانیں

Image
  فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جڑانوالہ پولیس تھانہ سٹی کی حدود محلہ اسلام پورہ کا رہائشی نوجوان پب جی گیم کی آخری سیٹج ہارنے پر مبینہ طور ذہنی دبا کا شکار ہوگیا۔ کاشف کو حالت غیر ہونے پر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ منتقل کیا گیامگر وہاں سے اسے نازک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذیشان کے مطابق نوجوان گیم ہارنے کی وجہ سے شدید ذہنی دبا کا شکار ہوااور دوران علاج دم توڑ گیا۔متوفی کے ورثا نے حکومت سے پب جی گیم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستانی میڈیا پر چلنے والی کچھ خبروں پر ناراض ہیں،طاہر اشرفی

Image
  لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کہتے ہیں کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستانی میڈیا پر چلنے والی کچھ خبروں پر ناراض ہیں۔ انھوںنے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات ایک بار پھر بحال ہوگئے ہیں۔ ایک سال پہلے ان تعلقات میں تنائو آگیا تھا۔ اور اسکے پیچھے ہندوستان اور اس جیسے پاکستان اور سعودی عرب کے دشمنوں کا کردار تھا۔لیکن تعلقات کی بحالی کا کریڈٹ جنرل باجوہ کو جاتا ہے۔ہمارے ایک عرب دوست نے کہا کہ ہم پاکستان کا میڈیا دیکھتے پیں بالخصوص سوشل میڈیا جس میں صبح شام یہ بات ہو رہی ہوتی ہے کہ محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت ہو گئی ہے اور اسی قسم کی دوسری خبریں جس سے منفی تاثر یہ پھیل رہا ہے وہ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا حکومت یا ریاست کے کنٹرول میں نہیں ہے لیکن عمومی تاثر تو پھیل رہا ہے اور پھر ہمارے بڑے بڑے باخبر لوگ اکثر ان باتوں کو حوالے کے طور پر پیش کر رہے ہوتے ہیں

سپریم کورٹ بنی گالہ محل کے لئے الگ قانون کا نوٹس لے۔ نفیسہ شاہ

Image
  اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان عملی طور پر دو پاکستان بنا دئیے ہیں جس میں دو قانون ہیں ایک قانون عام شہریوںکے لئے ہے اور دوسرا قانون عمران خان اینڈ کمپنی کے لئے ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کی ہزاروں گز ناجائز تعمیرات کو قانونی شکل دینا قانون کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں غریبوں کے ہزاروں گھر مسمار کئے یہ کیسا نیا پاکستان بنایا گیا ہے جہاں ایک شخص کے لئے امیر اور غریبوں کے لئے الگ قانون ہیں۔ جو چیز غریبوں کے لئے غیرقانونی ہے وہ عمران خان کے لئے کیسے قانونی بن گئی؟ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں عمران خان نے ہزاروں درختوں کی کٹائی کرکے قانون شکنی کی۔ اس پر قانون کیوں خاموش ہے؟ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ جن غریبوں کی جھونپڑیاں مسمار کی گئی ہیں ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بنی گالہ محل کے لئے الگ قانون کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے شخص نے لاکھوں افراد سے سرچھپانے کی چھت چھین...