Posts

Showing posts from December, 2020

پب جی کھیلنے والے ہوشیار ! پاکستان میں پب جی گیم کھیلنے والا نوجوان چل بسا ، کیسی دردناک موت آئی ؟ جانیں

Image
  فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جڑانوالہ پولیس تھانہ سٹی کی حدود محلہ اسلام پورہ کا رہائشی نوجوان پب جی گیم کی آخری سیٹج ہارنے پر مبینہ طور ذہنی دبا کا شکار ہوگیا۔ کاشف کو حالت غیر ہونے پر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ منتقل کیا گیامگر وہاں سے اسے نازک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذیشان کے مطابق نوجوان گیم ہارنے کی وجہ سے شدید ذہنی دبا کا شکار ہوااور دوران علاج دم توڑ گیا۔متوفی کے ورثا نے حکومت سے پب جی گیم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستانی میڈیا پر چلنے والی کچھ خبروں پر ناراض ہیں،طاہر اشرفی

Image
  لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کہتے ہیں کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستانی میڈیا پر چلنے والی کچھ خبروں پر ناراض ہیں۔ انھوںنے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات ایک بار پھر بحال ہوگئے ہیں۔ ایک سال پہلے ان تعلقات میں تنائو آگیا تھا۔ اور اسکے پیچھے ہندوستان اور اس جیسے پاکستان اور سعودی عرب کے دشمنوں کا کردار تھا۔لیکن تعلقات کی بحالی کا کریڈٹ جنرل باجوہ کو جاتا ہے۔ہمارے ایک عرب دوست نے کہا کہ ہم پاکستان کا میڈیا دیکھتے پیں بالخصوص سوشل میڈیا جس میں صبح شام یہ بات ہو رہی ہوتی ہے کہ محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت ہو گئی ہے اور اسی قسم کی دوسری خبریں جس سے منفی تاثر یہ پھیل رہا ہے وہ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا حکومت یا ریاست کے کنٹرول میں نہیں ہے لیکن عمومی تاثر تو پھیل رہا ہے اور پھر ہمارے بڑے بڑے باخبر لوگ اکثر ان باتوں کو حوالے کے طور پر پیش کر رہے ہوتے ہیں

سپریم کورٹ بنی گالہ محل کے لئے الگ قانون کا نوٹس لے۔ نفیسہ شاہ

Image
  اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان عملی طور پر دو پاکستان بنا دئیے ہیں جس میں دو قانون ہیں ایک قانون عام شہریوںکے لئے ہے اور دوسرا قانون عمران خان اینڈ کمپنی کے لئے ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کی ہزاروں گز ناجائز تعمیرات کو قانونی شکل دینا قانون کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں غریبوں کے ہزاروں گھر مسمار کئے یہ کیسا نیا پاکستان بنایا گیا ہے جہاں ایک شخص کے لئے امیر اور غریبوں کے لئے الگ قانون ہیں۔ جو چیز غریبوں کے لئے غیرقانونی ہے وہ عمران خان کے لئے کیسے قانونی بن گئی؟ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں عمران خان نے ہزاروں درختوں کی کٹائی کرکے قانون شکنی کی۔ اس پر قانون کیوں خاموش ہے؟ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ جن غریبوں کی جھونپڑیاں مسمار کی گئی ہیں ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بنی گالہ محل کے لئے الگ قانون کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے شخص نے لاکھوں افراد سے سرچھپانے کی چھت چھین...

خبردار! فضل الرحمن کو سیریس سکیورٹی تھریٹس ہیں،وزیر داخلہ

Image
  سلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے20سیاستدانوں کو سیریس سکیورٹی تھریٹس ہیں جن میں مولانا فضل الرحمن بھی شامل ہیں ،کچھ سیاستدانوں پر پہلےبھی حملے ہو چکے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس سال صرف دو خو د کش حملے ہوئے ،کچھ سیاستدانوں پر پہلے بھی قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کیخلاف کس تھریٹ کوکامیاب نہیں ہو نے دینگے،ملک میں سی پیک کے خلاف بہت بڑی تھریٹ ہے ، ہمیں نیکٹا کے نظام کو بہتر بنانا ہو گا ۔ عمران خان ایسی قانون سازی کرے گا کوئی کرپٹ نہیں بچے گا ،ایسا قانون بنے گا کہ کوئی پاپڑ بیلنے والوں کے اکائونٹس میں پیسے نہیں رکھ سکے گا ،منی لانڈرنگ اور کرپشن کرنے والے نہیں بچ سکیں گے،نوازشریف نے اپنی سیاست کو خود دفن کیا ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنے فیصلوں پرنظرثانی کرے کیونکہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ووٹ کو عزت دینے کے چکر میں عوام کو موت کے منہ میں نہ پھینکا جائے ،ان سے کہتا ہوں کہ وہ ووٹ کو ضرورعزت دیں لیکن ووٹر ز کو موت کے منہ میں نہ دھکیلیں۔کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ،اپوزیشن لوگوں کو امتحان میں نہ ڈا...

ویڈیو سکینڈل :سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک انتقال کر گئے ، موت کی وجہ کیا بنی ؟ جانیں

Image
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق سابق جج ارشد ملک کو کورونا وائرس کا مرض لاحق ہونے پر نجی ہسپتال شفا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے اور گزشتہ دو روز سے ان کی حالت شدید خراب تھی ۔تاہم جمعہ کی صبح وہ انتقال کر گئے ۔ارشد ملک کے بہنوئی وحید جاوید نے ان کی وفات کی تصدیق کی،ان کے مطابق ارشد ملک کی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین بھی مندرہ کے گاؤں میں ہوگی۔خیال رہے کہ جج ارشد ملک نے 4 دسمبر 2018 کو العزیزیہ اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹس سے متعلق دوسرے ریفرنس میں بری کردیا تھا۔تاہم 6 جولائی 2019 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کا ایک ویڈیو اسکینڈل سامنے آیا تھ

عوام تیار ہوجائیں ! اب جانور ذبح کرنے کی ضرورت نہیں ! لیبارٹریوں میں تیار شدہ گوشت مارکیٹ میں آنے کو تیار

Image
  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف امریکی کمپنی ایٹ جسٹ نے لیبارٹریوں میں خاص طور پر تیار شدہ گوشت مارکیٹ میں بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ گوشت ریستورانوں میں جلد دستیاب ہوگا۔دوسری جانب سنگاپور کے ریستورانوں میں امریکی کمپنی کے تیار شدہ گوشت کو فروخت کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ایٹ جسٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خبر دنیا بھر کی فوڈ انڈسٹری کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے‘ کیونکہ کمپنی گوشت کی تیاری کے لیے ماحول کے لیے کم خطرناک طریقوں کی تلاش میں ہے۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جوش ٹیٹرک کا کہنا ہے کہ ان کے خیلا میں سنگاپور کی مارکیٹ کے لیے گوشت فروخت کرنے کی منظوری فوڈ انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹ کمپنی کا یہ اقدام مستقبل میں ایسی دنیا کی جانب ہمارے رستے کھولے گا جہاں جانوروں کو مارے بغیر گوشت حاصل کیا جا سکے گا۔

شادی سے ایک دن پہلے دولہا غائب، بڑے بھائی کو دولہا بنا کر شادی کر دی گئی اور پھر اصلی دلہا ۔۔۔! سنسنی خیز خبر آگئی

Image
  لکھنؤ (مانیٹرنگ ڈیسک )شادی سے ایک دن پہلے دولہا غائب، بڑے بھائی کو دولہا بنا کر شادی کر دی گئی اور پھر اصلی دلہا ۔۔۔! سنسنی خیز خبر آگئی ۔۔ بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی سے ایک دن پہلے دولہا گھر سے غائب ہوگیا  جس کے بعد اس کے بڑے بھائی کی دلہن کے ساتھ شادی کرادی گئی لیکن ابھی شادی کی رسمیں پوری بھی نہیں ہوئی تھیں کہ اصلی دولہا کی لاش گاؤں کے قریب ہی پیڑ پر لٹکتی ہوئی مل گئی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کشی نگر میں 28 سالہ پریم کی شادی طے پائی تھی۔ شادی سے ایک دن پہلے وہ شیو کرانے کیلئے گیا اور واپس نہیں آیا۔ گھر والوں نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن اس کا کچھ اتا پتہ نہیں ملا ۔ شادی کی گھڑی آئی تو دونوں گھرانوں نے دولہا کے بڑے بھائی کرشنا کے ساتھ دلہن کے سات پھیرے کرادیے۔  ابھی شادی کی باقی رسمیں پوری بھی نہ ہوپائی تھیں کہ گاؤں کے باہر 28 سالہ پریم کی لاش ایک پیڑ سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ اس کے بعد شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اورعوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، مراد سعید

Image
  اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مرادسعید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کورونا سےکوئی مطلب نہیں بس انہیں این آرا و چاہیے اگر اپوزیشن استعفے دے تو بالکل قبول کریں گے۔ مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی ذات کےعلاوہ کچھ اور نظر نہیں آتا ہے اپوزیشن کی چوریاں پکڑی جاچکی ہیں کیسز چل رہے ہیں ان کی صرف ایک ہی خواہش ہے این آر او چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے عوام کی زندگیوں سےکھیل رہی ہے، بلاول ہاؤس تقریب میں کورونا ٹیسٹ کراکر مدعو کر رہےہیں یہ لوگ اپنی جان کواہم اورعوام کی جان کواہم نہیں سمجھتے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عوام کو بےوقوف بنانےکی کوشش کررہےہیں عوام پی ڈی ایم کےساتھ نہیں موجودہ حکومت کیساتھ ہے۔