Posts

Showing posts from January, 2020

سب جانتی ہوں اصل ماجرہ کیا تھا۔۔۔کیا رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو خود ہی وائرل کی تھیں؟ حریم شاہ کے ساتھ نظرآنے والی ٹک ٹاک سٹار سندل خٹک ناقابل یقین ثبوت کے ساتھ منظر عام پر

Image
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو پھیلانے اور جان بوجھ کر اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے اداکار اور گلوکار وں کو بد دعا دی تو ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک بھی چپ نہ رہیں ،گلو کار ہ کو کھری کھری سنا دیں . تفصیل کے مطابق . سوشل میڈ یا ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر رابی پیرزادہ نے کہا کہ آج میں خانہ کعبہ کے سامنے آپ کو بتا رہی ہوں.جس نے میری ویڈیو لیک کی جس نے میری ویڈیو سیو کی جس نے میری ویڈیو پھیلائی.اللہ جانتا ہے میری ایسی کوئی خواہش نہیں تھی.انشااللہ وہ دنیا میں اور آخرت میں عبرت کا نشانہ بنے گے.اپنے آفیشل اکاونٹ سے رابی پیرزادہ کا کہنا تھاکہ وہ تمام اداکار اور گلو کار بھی جہنم میں جائیں گے جو اپنی شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنی ویڈیوز جان بوجھ کر لیک کرتے ہیں .جوابی ٹوئٹ میں صندل خٹک نے رابی پیرزادہ کو کہا کہ ایسا کام ہی نہ کریں کہ دوسروں کو بددعائیں دینی پڑیں،ایسا کام ہی نہ کریںکہ دوسرے لوگوں کو بد دعائیں دینی پڑیں تمہاری یہ بد دعائیں تمہیں ہی لگیں گی ابھی بھی negativity ہے تم میں سدھری نہیں ہو، ابھی بھی خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر ان کو...

عمران خان منہ دیکھتے رہ گئے۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک ایسا اعلان کر دیا کہ پورا پاکستان غصے سے آگ بگولہ ہوگیا

Image
 امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا آئندہ ماہ بھارت کے تین روزہ دورے کے امکان ہے . غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومتی ذرائع نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا 24 فروری سے 26 فروری تک بھارت کے دورے کے امکان ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اس دورے کے دوران دوطرفہ تجارت ، ترجیحاتی ایجنڈا ہو گی . واضح رہے بھارت امریکہ کے ساتھ آزادانہ تجارتی معائدے کے لئے مذاکرات کی امید رکھتا ہے . جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے قومی اداروں اوراملاک کی نجکاری کا عمل رواں مالی سال تک مکمل ہو جائے گا ، اداروں کی نجکاری میں پیپرا قوانین اور عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھا جائے گا ، نیلامی میں دنیا کی بیشتر نئی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ غیرملکی کمپنیوں نے بھی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے.نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سیکریٹری نجکاری ڈویژن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا کہ 6 ریاستی اداروں اور املاک کی نجکاری کے لیے نیلامی موصول ہوچکی ہے جس کے بعد متعلقہ ادارے ا...

جرمن اداکارہ کااپنا ملک چھوڑ کر مستقل طورپر پاکستان میں رہنے کا فیصلہ

Image
جرمن سے تعلق رکھتے والی معروف ماڈل و اداکارہ لیلیٰ داستان کو پاکستان سے عشق ہوگیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں تین ماہ قبل پہلی بار فیشن شو میں کیٹ واک کے لیے پاکستان آئی تو یہاں کی ثقافت، کلچر اور لوگوں کا پیار دیکھ کر حیران رہ گئی . اداکارہ لیلیٰ داستان نے کہا کہ اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اب مجھے اسی ملک میں رہنا ہے، میں نے قلیل عرصہ میں کچھ فیش شوز میں کیٹ واک میں حصہ لیا تو مجھے بہت اچھا لگا، میں پاکستانی دل کش ملبوسات کی دیوانی ہوگئی . جرمن اداکارہ لیلیٰ داستان ہے ایک سوال کے جواب میں جنگ کو بتایا کہ میں ان دنوں ایک پاکستانی فلم میں کام کررہی ہوں، جاوید شیخ، معمر رانا اور شہروز سبزواری کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آیا اور ان سے بہت سیکھنے کا موقع ملا.لیلیٰ داستان نے مذید بتایا کہ میں جرمنی میں پیدا ہوئی، الحمداللّٰہ مسلمان ہوں، پاکستانی ڈرامے اور فلمیں شوق سے دیکھتی ہوں، ان دنوں اردو سیکھ رہی ہوں، مجھے اردو زبان بہت اچھی لگتی ہے، میں نے سنیما میں پاکستانی فلمیں دیکھی ہیں.انہوں نے کہا کہ مجھے جوانی پھر نہیں آنی، رانگ نمبر اور سپر اسٹار بہت اچھی لگی، مجھے استاد نصرت فتح علی خان، عا...

ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ پلان نامنظور، ترکی اور اردن میں مظاہرے، ایران نے ڈراونا خواب قرار دیدیا

Image
    واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ پلان نامنظور، ترکی کے مختلف شہروں میں سیکڑوں افراد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے . اردن میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے کے باہر نعرے بازی کی . ایران نے پلان کو مشرق وسطیٰ اور دنیا کے لیے ڈراؤنا خواب قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا.امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کا پلان، ترکی میں منصوبے کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا. سیکڑوں افرادسڑکوں پر نکل آئے، استنبول میں امریکی قونصل خانے کے باہر چھ سو مظاہرین نے امریکا اور ٹرمپ مخالف نعرے لگائے. انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا گیا.اردن میں بھی سیکڑوں افراد نے امریکی سفارخانے کے باہر صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ پلان کے خلاف احتجاج کیا. ایران نے بھی اس منصوبے کو مکمل طور پرمسترد کر دیا. صدر حسن روحانی کے مشیر کے مطابق اسرائیل اور امریکا کے درمیان ہونے والے اس معاہدے میں فلسطین کہیں بھی نہیں ہے، یہ امن نہیں بلکہ پابندیوں کا منصوبہ ہے.ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے پلان کو مشرق وسطیٰ اور دنیا کیلیے ڈراؤنا خواب قراردیا. سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان اور فلسطینی صدر محمود عب...

دُلہن نے حق مہر میں زیور کے بجائے کتابیں مانگ لیں

Image
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عام طور پر دُلہنوں کے مہر میں زیور، گھر، قیمتی چیز یا کچھ رقم رکھی جاتی ہے لیکن اس روایت کو اعجاز حکیم اور اجنا نظام کی جوڑی نے تبدیل کردیا ہے۔بھارتی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے اعجاز حکیم نے اجنا نظام سے 29 دسمبر کو نکاح کیا تھا اور اس دوران اجنا نے کسی پیسے یا زیور کے بجائے مہر میں 100 کتابیں مانگ کر سب کو حیران کردیا تھا۔اجنا کی یہ خواہش اعجاز کو بہت پسند آئی اور انہوں نے بھی اپنی اہلیہ کے لیے شادی کے دن تک 96 کتابیں مہر میں دینے کے لیے خرید لیں۔اعجاز حکیم کے مطابق انہوں نے اہلیہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا تھا کہ وہ مہر میں کتابوں کے حوالے سے کسی کو نہیں بتائیں گے لیکن ان کے کچھ دوستوں نے دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔بعدازاں سوشل میڈیا پر اجنا اور اعجاز کی کتابوں کے ساتھ لی جانے والی تصویریں بھی وائرل ہوگئیں جس پر صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کے اس نئے اقدام کو قابل ستائش قرار دیا۔ اجنا کی شادی والی تصویر کے ساتھ ان کے بیڈ روم کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیڈ پر مہر میں ملی تمام کتابیں لے کر بیٹھی ہ...

ہواوے کو برطانیہ میں کام کرنے کی اجازت مل گئی ، امریکہ کی مخالفت

Image
لندن(آن لائن) چینی کمپنی ہواوے کو برطانیہ میں محدود پیمانے پر اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے یہ کمپنی برطانیہ میں فائیو جی نیٹ ورکس میں اپنے کام کو فروغ دے رہی ہے ۔ دوسری طرف امریکہ کی جانب سے دبائو تھا کہ ہوا وے کمپنی کو بلال کر دیا جائے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جانب سے جو پابندیاں ہواوے کمپنی پر عائد کی گئی تھیں ان میں سرفہرست نیٹ کے ’’حساس پرزے ‘‘ جو کور کہلاتے ہیں فراہم نہ کرنا بھی شامل ہے ۔ امریکہ نے ہواوے پر قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہونے کے الزام کے تحت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں امریکہ نے اپنے اتحادیوں کو بھی ہواوے کمپنی سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے اور کئی مغربی ممالک نے امریکہ کا ساتھ دیتے ہوئے چینی کمپنی کو اپنے مواصلات کے نیٹ ورک میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی ہے ۔ جو پابندیاں امریکہ نے عائد کی ہیں ان میں مزید یہ بھی ہے ہواوے کمپنی جوہری اور فوجی تنصیبات کے قریب بھی کام نہیں کرے گی اور کمپنی اس نظام کے بیرونی حصے کے 35 فیصد تک حصے میں کام کرے گی اس میں ریڈیو ماسٹ کہلانے والا حصہ بھی شامل ہے ۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ ہوا...

چکن ویجی ٹیبل ودھ رائس نوڈلز بنانے کی ترکیب

Image
پانی میں1کھانے کا چمچہ سرکہ ڈال کر اُبال لیں اور رائس نوڈلز ڈال کر5منٹ اُبالیں اور چھلنی میں ڈال کر پانی نکال دیں۔2ایک کھانے کا چمچہ تیل مکس کردیں اور ایک طرف رکھیں۔3سوس پین میں تیل گرم کریں لہسن ڈال کر فرائی کریں گوشت ڈال کر فرائی کریں۔4مٹر‘گاجر‘شملہ مرچ ڈال کر اسٹر فرائی کریں۔5نمک‘سفید مرچ پاؤڈر اور سرکہ ڈال کر رائس نوڈلز شامل کرکے مکس کردیں۔سرونگ پلیٹ میں نکال کر شروع کریں۔

مٹن شاہی قورمہ بنانے کی ترکیب

Image
گوشت کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں،پھر اسے باؤل میں ڈال کر نمک ،دہی ،لال مرچ اور دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔2کوکنگ آئل میں بادام اور مکھانوں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں(اس میں سے آدھے مکھانے اور بادام کو باریک پیس لیں)اور اسی پین میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔3پھر اس پین میں تیزپات ڈال کر کڑکڑائیں اور ادرک لہسن کو فرائی کرلیں، پھر اس میں مصالحہ لگا ہوا گوشت ڈال کر ملائیں۔تھوڑا ساپکنے پر آجائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔4گوشت اپنے ہی پانی میں گلنے پر آجائے تو اس میں فرائی کی ہوئی پیاز(چورا کرکے ڈالیں)اور پسے ہوئے مکھانے اور بادام شامل کر دیں۔5جب گھی علیحدہ ہونے پر آجائے تو اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ،زیرہ اور پسی ہوئی الائچی چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

فلم کا کوئی سین یا پھر کوئی منظر دیکھ کر انسان کے رونگٹے کیوں کھڑے ہوتے ہیں؟

Image
امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم کا کوئی سین یا پھر کوئی منظر دیکھ کر انسان کے رونگٹے کیوں کھڑے ہوتے ہیں؟ایسا ہو تو کیا ہوتا ہے؟ ماہرین نے آگاہ کر دیا ،سائنس نے اس کی وجہ تلاش کرلی ہے۔ درحقیقت ایسا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ آپ صحت مند اور خوش باش زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ تصویر آپ کے رونگٹے کھڑے کردے گی یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔ ہارورڈ یونیورسٹی اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رونگٹے کھڑے ہونے کا تجربہ کسی فرد کی صحت اور شخصیت کے ساتھ جڑا ہوتا ہے۔ محققین نے دریافت کیا کہ جن لوگوں کو اس کا تجربہ ہوتا ہے ان کا دیگر افراد سے تعلق مضبوط ہوتا ہے، تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں جبکہ دیگر کے مقابلے میں ان کی صحت زیادہ اچھی ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران 100 رضاکاروں پر مختلف تجربات کیے گئے جس کے دوران انہیں ایک مانیٹرنگ ڈیوائس پہنائی گئی۔ محققین نے موسیقی پر رضاکاروں کے نفسیاتی ردعمل کا تجزیہ کیا جبکہ ان کے دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے تاکہ تعین کیا جاسکے کہ کب ان کے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں۔ نسانی جسم کا یہ راز جانتے ہیں؟ نتائج سے معلوم ہوا کہ 55 فیصد خ...

حضور آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیں

Image
ہر طرف جہالت نے ڈیرے جما رکھے تھے،جدھر نظر پڑتی ظلمت کی تاریکیاں ہی دکھائی دیتی تھیں۔انسان انسانیت کو بھول کر حیوانیت اپنا چکے تھے،انسانوں کا خون ارزاں تھا،قتل و غارت کا بازار گرم تھا۔حرص و حوس پرستی اندر تک اپنے پنجے گاڑ چکی تھی۔برائی کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی تھی حضور آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیں اخوت ، علم و حکمت، آدمیت لے کے آئے ہیں ہر طرف جہالت نے ڈیرے جما رکھے تھے،جدھر نظر پڑتی ظلمت کی تاریکیاں ہی دکھائی دیتی تھیں۔انسان انسانیت کو بھول کر حیوانیت اپنا چکے تھے،انسانوں کا خون ارزاں تھا،قتل و غارت کا بازار گرم تھا۔حرص و حوس پرستی اندر تک اپنے پنجے گاڑ چکی تھی۔برائی کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہوتی تھی،ہر برائی ڈنکے کی چوٹ پر کی جاتی تھی۔ بیٹی کو اپنے لیے گالی اور نحوست سمجھا جاتا اور بیٹی زندہ درگور کر دی جاتی۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا شروع ہوتا جو گالی گلوچ سے نکل کر قتل و غارت کے وسیع و عریض میدانوں میں پہنچ جاتا، نسلوں کی نسلیں ان جھگڑوں کی نظر ہو جاتیں۔ زنا، بدکاری، شراب نوشی، سود خوری، حرص و ہوس، قتل و غارت، عزتوں کی پامالی، نسل پرستی، بت پرستی، ذات پات گو ...

بزرگوں کی تعظیم․․․․جنت کا راستہ والدین کا احترام

Image
دنیا بھر بشمول پاکستان میں ہر سال اکتوبر میں ”بزرگوں کے احترام کا دن“منایا جاتا ہے تاکہ نئی آنے والی نسل کو بھی اس بات کا علم ہو کہ اپنے بزرگوں یا اپنے سے بڑی عمر کے لوگوں کا احترام اور عزت کرنا کتنا ضروری ہے اور ہمارے دین میں تو خود اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں بھی حکم دیا ہے :(ترجمہ)”تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کیا کرو۔ اگر تمہارے سامنے دونوں یا ان میں سے کوئی ایک بھی بڑھاپے کو پہنچ جائے تو انہیں اف تک نہ کہو، انہیں جھڑکنا بھی نہیں اور ان دونوں کے ساتھ نرم دلی وعجزو انکساری سے پیش آنا“۔اسی طرح ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں ارشاد فرمایا:”بڑوں کی تعظیم دتوقیرکرو اور چھوٹوں پر شفقت کروگے تو تم جنت میں میری رفاقت پالوگے۔ “ آج کل کے نوجوان بچے جو اپنے ہی والدین کو جھڑک دیتے ہیں تو یہ دوسرے کسی اور بزرگ کا احترام کیسے کریں گے؟اللہ تعالیٰ نے بزرگوں کو جھڑکنے کے عمل کو سخت نا پسندیدہ عمل قرار دیا ہے۔ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہمارے آقا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :“ہمارے بڑوں کی وجہ سے ہی ہم میں خیروبرکت ہ...

معاشرتی میدان

Image
  جس طرح دیگر معاشروں نے عورت کو کانٹے کی طرح زندگی کی رہ گزر سے مٹانے کی کوشش کی تو اس کے برعکس اسلامی معاشرہ نے بعض حالتوں میں اسے مردوں سے زیادہ فوقیت اور عزت واحترام عطا کیا ہے۔ وہ ہستی جو عالمِ دنیا کے لیے رحمت بن کر تشریف لائی( محمد صلی اللہ علیہ وسلم) اس نے اس مظلوم طبقہ کو یہ مژدہ جانفزا سنایا: حُبِّبَ الَیَّ مِنَ الدُّنْیَا النِّسَاءُ والطِّیُبُ وَجُعِلَتْ قُرَّةُ عَیْنِيْ فِی الصَّلوٰةِ(۸) مجھے دنیا کی چیزوں میں سے عورت اور خوشبو پسند ہے اور میری آنکھ کی ٹھنڈک نماز میں رکھ دی گئی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عورت سے بیزاری اور نفرت کوئی زہد وتقویٰ کی دلیل نہیں ہے، انسان خدا کا محبوب اس وقت ہوسکتاہے جب وہ اللہ کی تمام نعمتوں کی قدر کرے جن سے اس نے اپنے بندوں کو نوازا ہے، اس کی نظامت اور جمال کا متمنی ہو اور عورتوں سے صحیح ومناسب طریقے سے پیش آنے والا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ مرد اور عورت دونوں کے لیے نکاح کو لازم قرار دیا گیا ہے، اس سلسلے میں آپ کا ارشاد ہے: النکاحُ من سنتی فمن رغب عن سنتی فلیس منی(۹) نکاح میری سنت ہے جس نے میری سنت سے روگردانی کی اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔(۱۰) چن...

دنیا کامہنگا ترین ہوٹل جہاں خطرناک شارک مہمانوں کا استقبال کرتی ہے

Image
لاس ویگاس (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ڈیزائنر نے اپنی نوعیت کا منفرد ہوٹل تیار کیا ہے جہاں خطرناک ٹائیگر شارک مہمانوں کا استقبال کرتی ہیں، ہوٹل میں دو رات قیام کا کرایہ لاکھوں ڈالر ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس میں بنایا جانے والا دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل اس لیے بھی منفرد ہے کہ اس میں دنیا کے مہنگے ترین آسائشی کمرے بنائے گئے ہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کوشش کا مقصد سیاحوں کو آسائشی رہائش فراہم کرنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 9 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر بنے دو منزلہ ہوٹل کی ایک اور منفرد بات یہ ہے کہ آسائشی کمروں میں آنے والے مہمانوں کا استقبال خونخوار ٹائیگر شارک کرتی ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل میں دو رات قیام کا کرایہ دو لاکھ امریکی ڈالر ہے، مذکورہ ہوٹل کو برطانوی ڈیزائنر ڈامین ہرسٹ نے تیار کیا ہے۔ خیال رہے کہ پام ریزوٹ سنہ 2009 میں بہت زیادہ خبروں کی زینت بنا تھا کیوں سابق امریکی ماڈل کیٹرین میورگا نے مذکورہ ہوٹل میں معروف فٹبالر کیرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ نانے کا الزام عائد کی تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا ک...

دنیاکی سب سے چھوٹی اڑن کارتیار،عام آدمی کے استعمال کے لیے کارکب مارکیٹ میں آئیگی ،جانیں

Image
ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان کی ایک کمپنی نے دنیا کے سب سے چھوٹی اڑنے والی کار بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور ثبوت کے طور پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ اس میں ایک انسان آسانی سے بیٹھ سکتا ہے۔کمپنی کے مطابق اس سال موسمِ گرما میں عوام کےسامنے گاڑی پیش کی جائے گی اور پرواز کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق ناگویا کے شہر کے باہر کمپنی کے تحقیقی فلائٹ کے مرکز میں دن رات اس کی آزمائش کی جارہی ہے۔جاپان کے مشہورا خباراور ویب سائٹ اساہی شامبوں کے مطابق اس کی فروخت کے لیے بکنگ 2023 سے شروع ہوجائے گی اور 2026 سے خریداروں تک آرڈر کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہوگا۔ اس وقت فلائٹ ٹیسٹ میں انسانوں کو بٹھا کریا پھر ریموٹ کنٹرول سے آزمائش کی جارہی ہے۔اس کی تیاری میں کلیدی کردار ٹویوٹا کمپنی کے سابقہ انجینیئروں کا ہے جس نے اسے ڈیزائن کیا ہے۔ اپنی جسامت کی بنا پر اسے دنیا کی سب سے چھوٹی اڑن کار قرار دیا جاسکتا ہے۔ 2017 میں ٹویوٹا کمپنی نے تحقیق کے لیے اسکائی ڈرائیو کمپنی کو ساڑھے تین لاکھ ڈالر کی رقم بھی دی تھی۔اسکائی ڈرائیو نے مزید حقائق بتانے سے انکار کرتے ہوئے بعض تصاویر ایک ویڈیو ہی جاری کی ہے۔ کمپنی کے مطاب...

کورونا وائرس دراصل کیا ہے اور آپ اس سے محفوظ کیسے رہ سکتے ہیں،جانیں وہ باتیں جو آپ کی زندگی بچاسکتی ہیں

Image
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے باعث اب تک 1ہزار سے زائد لوگ ہسپتال پہنچ چکے ہیں اور 41کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ یہ وائرس چین سے نکل کر امریکہ، جاپان، تھائی لینڈ اور تائیوان سمیت 11ممالک تک پھیل چکا ہے۔ یہ وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا اور متاثرین کی اکثریت کا تعلق بھی اسی شہر سے ہے چنانچہ امریکہ سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ووہان اور گردونواح کے دیگر شہروں میں نہ جانے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور دیگر طبی تنظیموں کی طرف سے اس وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بھی بتائی جا رہی ہیں۔میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ماضی میں پھیلنے والی وباؤں سارس (SARS)اور مرس (MERS)سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ انہی جتنا خطرناک بھی ہے۔ یہ سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ متاثرہ شخص کے سانس، کھانسی وغیرہ سے یہ وائرس فضاءمیں پہنچتا ہے اور پھر اس فضاءمیں سانس لینے والے دیگر لوگوں میں داخل ہو جاتا ہے۔یہ وائرس چونکہ بالکل نیا ہے لہٰذا اس کے متعلق زیادہ معلومات فی الوقت دستیاب نہیں او...

محفوظ پانی کے نام پر فروخت ہونیوالے منرل واٹر کے 11برانڈز غیرمعیاری نکلے

Image
کراچی(نیوز ڈیسک) محفوظ پانی کے نام پر فروخت ہونے والے بند بوتل(منرل واٹر)کی11برانڈز کا مبینہ کیمیائی اور جراثیمی طور پر آلودہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کے پینے سے ہیضہ، ڈائریا، یرقان وغیرہ کی بیماریوں کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پی سی آر ڈبلیو آر کی طرف سے 2019 کی آخری سہ ماہی کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی میں اسلام آباد ، کراچی ، ملتان ، لاہور ، پشاور ، کوئٹہ ، فیصل آباد ، سیالکوٹ اور مظفرآباد وغیرہ سے بوتل بند ، منرل پانی کے کے 102برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے اور ان نمونوں کا پی ایس کیو سی اے کے تجویز کردہ معیار کے مطابق تجزیہ کیا گیا  محفوظ پانی کے نام پر فروخت ہونے والے بند بوتل(منرل واٹر)کی11برانڈز کا مبینہ کیمیائی اور جراثیمی طور پر آلودہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کے پینے سے ہیضہ، ڈائریا، یرقان وغیرہ کی بیماریوں کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پی سی آر ڈبلیو آر کی طرف سے 2019 کی آخری سہ ماہی کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر تا دسمبر کی سہ ماہی میں اسلام آباد ، کراچی ، ملتان ، ...

انڈین پریمیئر لیگ اور پاکستان سپر لیگ کے مابین میچز ، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی

Image
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرینچائیز اسلام آباد یونائٹڈ کے مالک علی نقوی نے کہا ہےکہ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) اور پی ایس ایل کی ٹیموں کے مابین میچز ہونے چاہئیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں نے ممبئی انڈینز کے مالک کو دوستانہ میچ کی دعوت بھی دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹیم کمبینیشن اچھا ہے، رومان رئیس بھی انجری سے صحت یاب ہو کر واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو دس کروڑ لوگ دیکھتے ہیں تو سوچنا ہوگا کے اس کے زریعے ہم کیا مثبت کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے ساتھ پی ایس ایل ون کے بعد یہ بات چل رہی تھی کے وہ کوچنگ میں آئیں گے، وہ ٹیم کے پچھلے دس پندرہ سال سے بہترین کھلاڑی رہے، وہ قومی ٹیم کے کوچ ہوتے یا نہیں، ہمارا پلان تھا کے وہ ہماری ٹیم کے کوچنگ کریں گے۔علی نقوی نے کہا کہ شرجیل خان کو پی سی بی چانس دے رہا ہے اسے اچھا کرنا چاہیے جبکہ سعید اجمل ہمارے چیف انٹرٹیمنٹ آفیسر ہیں۔دوسری جانب فاسٹ بالر رومان رائیس نے کہا کہ اپنی انجری کے بعد ری ہیب پر بہت کام کیا ہے، گزشتہ آٹھ ماہ سے کرکٹ کھیل رہا ہوں، اس بار میں ایک منفرد ...

منظور پشتین کو رہائی نہیں ملے گی، عدالت نےپی ٹی ایم رہنما کیخلاف بڑا حکم جاری کردیا

Image
پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور کی مقامی عدالت کی جانب سے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ ڈی آئی خان میں جمع ہوا تھا اس لئے کیس کی سماعت بھی ڈی آئی خان کی عدالت کرے گی۔یہ بات کرتے ہوئے پشاور کی مقامی عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا اور کیس کو ڈی آئی خان منتقل کر دیا ۔واضح رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔پیر کی صبح منظور پشتین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔انڈیپنڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے تہکال پولیس اسٹیشن کے محرر شیراز کا کہنا ہے کہ منظور پشتین کو رات تقریبا تین بجے تہلکال پولیس نے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا اور اب وہ پولیس کی تحویل میں ہیں۔محرر شیراز نے بتایا کہ منظور پشتین کے خلاف ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مقدمہ درج تھا اور اس سلسلے میں وہ پولیس کو مطلوب تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ منظور پشتین کو آج عدالت کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ریاستی اداروں کے خلاف ہرزی ...

افغان طالبان نے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایاہے

Image
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایاہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ افغان طالبان نے امریکی عسکری طیارہ مار گرانے کے بعد اب امریکی فوجی ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ گزشتہ روزافغان طالبان اپنے زیر کنٹرول علاقے میں نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا طیارہ مار گرایا تھا ۔جبکہ طیارے کا ملبہ ابھی تک طالبان کے قبضے میں ہے ، جس وجہ سے امریکی فوجی احکام کو وہاں تک رسائی حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جسکی امریکی حکام تردید کر رہے ہیں۔ افغان طالبان نے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایاہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ افغان طالبان نے امریکی عسکری طیارہ مار گرانے کے بعد اب امریکی فوجی ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ گزشتہ روزافغان طالبان اپنے زیر کنٹرول علاقے میں نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا طیارہ مار گرایا تھا ۔جبکہ طیارے کا ملبہ ابھی تک طالبان کے قبضے میں ہ...

دو انتہائی خطرناک،مطلوب دہشتگردوں کوہلاک کردیا گیا،ان کے سر کی قیمت کتنی مقرر کی گئی تھی؟جانئے

Image
ڈیر ہ اسماعیل خان(این این آئی ) ضلع ٹانک میںسی ٹی ڈی پولیس کی بڑی کاروائی، دو انتہائی خطرناک،مطلوب دہشتگردوں کوہلاک کردیامارے گئے ایک دہشتگرد کے سر کی قیمت5لاکھ روپے مقرر تھی، آر پی او ڈیرہ کی کامیاب کاروائی پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کو شاباش ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے دوران چیکینگ دو موڑسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر CTDپولیس نے ان کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں دونوں دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔جنکی شناخت جہانزیب عرف جھنگی ولد امان گل قوم بھٹنی سکنہ ابا خیل اور اول خان ولد امان گل قوم بھٹنی سکنہ ابا خیل کے نام سے ہوئی دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ آتشیں وبھاری مقدار میں ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔واضح رہے کہ مجرم اشتہاری اول خان کے سر کی قیمت 5لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔دونوں دہشتگرد عرصہ دراز سے دہشتگردی کی  مختلف کاروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔سی ٹی ڈی پولیس کی منظم کاروائی کے نتیجے میں دونوں دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوئے۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج فلائیٹ...

’خواتین کے لیے مساوات نسلوں کے فاصلے پر ہے‘

Image
برطانوی رفاہی ادارے فوسیٹ سوسائٹی نے کہا ہے کہ سیاست، قانون، ٹریڈ یونین، سول سروس، رفاہی اداروں، پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں اور کھیلوں میں خواتین کی کم نمائندگی ’قائم و دائم‘ ہے۔ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ممتاز فلاحی ادارے کی رپورٹ بعنوان ’صنف اور اختیارات کا اشاریہ‘ برائے 2020 سے پتہ چلا ہے کہ غیرسفید فام خواتین کے لیے صنفی مساوات کی صورت حال ’چونکا دینے کی حد تک‘ خراب ہے اور بہت سے شعبوں میں اعلیٰ عہدوں پر خواتین کی موجودگی کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ فوسیٹ سوسائٹی کی سربراہ سام سمیتھرز کا کہنا ہے کہ ’بڑے عہدوں پر خواتین کی تعیناتی کی اہمیت کے بارے میں باتیں تو بہت کی جاتی ہیں لیکن آج کا ڈیٹا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم صنفی مساوات کے قریب جانے میں کئی نسلیں پیچھے ہیں۔ ہم خواتین کی قابلیت اور مہارتوں کو ضائع کر رہے ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا: ’خواتین کی نمائندگی کے معاملے میں چھوٹی موٹی اضافی تبدیلیاں کافی نہیں ہیں۔ ہمیں کئی سال سے بتایا جا رہا ہے کہ خواتین کے لیے برابری تھوڑے وقت کی بات ہے اور ہمیں صبر کرنا چاہیے، لیکن یہی شرح رفتار رہی تو ہمارے پڑپوتے وہ ڈیٹا تیار کر رہے ہوں گے...

چکن ونگز کڑاہی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Image
سب سے پہلے چکن ونگز کو دھو کر صاف کرلیں پھر ایک پین میں ونگز ،کچلا ہوا ادرک لہسن ،نمک ،لال مرچ اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔ دس سے پندرہ منٹ رکھنے کے بعد درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ کڑاہی میں آدھی پیالی کوکنگ آئل میں تیزپات ڈال کر سنہر ی فرائی کریں پھر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کو ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں ادھ گلے مصالحہ والے چکن ونگز شامل کردیں۔ آنچ ہلکی کرکے اتنی دیر پکائیں کہ پیاز اور ونگز گلنے پر آجائیں ،کٹے ہوئے ٹماٹر، بھنا کٹا دھنیا زیرہ اور بڑی ہری مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں ۔ آخر میں اس میں کوکنگ آئل ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے ۔ سب سے پہلے چکن ونگز کو دھو کر صاف کرلیں پھر ایک پین میں ونگز ،کچلا ہوا ادرک لہسن ،نمک ،لال مرچ اور دہی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔ دس سے پندرہ منٹ رکھنے کے بعد درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ کڑاہی میں آدھی پیالی کوکنگ آئل میں تیزپات ڈال کر سنہر ی فرائی کریں پھر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کو ہلکی سنہری فرائی کریں اور اس میں ادھ گلے مصالحہ والے چکن ونگز شامل کردیں۔ آنچ ہلکی کرکے اتنی دیر پکائیں کہ پیاز اور ون...

یہ گولیاں ،کھانسی کے سیرپ ہرگزمت خریدیں ، 24 ادویات جعلی قرار ، تفصیلات قوم کے سامنے پیش

Image
سلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں گزشتہ پانچ سال میں جعلی قرار دی جانے والی ادویات اور تیار کرنے والی کمپنیوں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں جس کے مطابق 2019 میں 24 ادویات کو جعلی قرار دیا گیا ۔ بدھ کو وقفہ سوالات کے دور ان بتایاگیاکہ 2018 میں اکتالیس ، 2017 میں 83, سال 2016 میں 96 ادویات جعلی قرار دی گئیں ،سال 2105 میں سب سے زیادہ 202 ادویات جعلی قرار دی گئیں ۔ وزارت صحت کے مطابق ماروی فارماسیوٹیکل کراچی کی تیار کردہ ایمکوف کھانسی کا شربت جعلی قرار دی گئیں ،سیموڈرل ایکسپیکٹورنٹ اور زیرو ڈول ڈول ٹیبلٹس جعلی اور غیر رجسٹرڈ ہیں ، امروز فارماسیوٹیکلز کی تیار کردہ امرو پائیرون انجکشن بھی جعلی اور غیر معیاری ہے۔وزارت صحت کے مطابق امبرو فارما کی تیار کردہ کوئنوزیف ٹیبلیٹس اور ایوریسٹ فارماسیوٹیکلز کی کارڈول ٹیبلیٹس غیر رجسٹرڈ اور جعلی ہیں ، گابا فارماسیوٹیکلز لیبارٹریز کی گلتران ٹیبلیٹس اور کلورفینی رمین سیرپ جعلی اور غیر معیاری ہیں۔ سلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں گزشتہ پانچ سال میں جعلی قرار دی جانے والی ادویات اور تیار کرنے والی کمپنیوں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں جس کے مطابق 201...

CPEC منصوبے کے تحت ، ز ونگ4G کی جانب سے چائنہ بنڈل کی پیشکش

Image
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا معروف ٹیلی مواصلات آپریٹر،زونگ 4جی چائنہ کیلئے لامحدود کالز کی آفر کرنے والا واحد نیٹ ورک ہے۔ چائنہ کیلئے بین الاقوامی ڈائریکٹ ڈائلنگ کو مزید سہل بنانے کیلئے زونگ 4جی نے دو زبردست بنڈل آفرز کا آغاز کیا ہے۔ چائنہ بنڈلزکی اس طرح سے تشکیل کی گئی ہے کہ یہ پوسٹ پیڈ اور پری پیڈ صارفین کیلئے یکساں فائدہ مند ہو اور ان بنڈلز سے نجی اورکاروباری صارفین کو چائنہ کیلئے سب سے ارزاں نرخوں پر کال کی سہولت میسر ہو گی۔ چائنہ بنڈل سے ذریعے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین چین میں لا محدود کالز کر سکتے ہیں، ہفتہ وار بنڈل 250روپے مع ٹیکس برائے پری پیڈ کسٹمرز اور ماہانہ بنڈل 750روپے مع ٹیکس پری پیڈاور پوسٹ پیڈ کسٹمرز دونوں کیلئے۔زونگ 4 جی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ، "زونگ 4 جی نے ہمیشہ اپنے صارفین کو بے مثال اور جدید مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ CPECکے کنیکٹوٹی پارٹنر کی حیثیت سے ، زونگ 4 جی نے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں اور اس بنڈل کا اجراء نجی اور کارپوریٹ دونوں صارفین کو مربوط کرنے کی ہماری حکمت عملی کے مطابق ہے‘‘۔زونگ 4 جی گھر سے ہزاروں میل دور کام ک...

ہزاروں سال پرانے مصری راہب کی دوبارہ زندہ ہونے کی خواہش پوری ہو گئی

Image
لندن(این این آئی)سائنسدانوں نے کہاہے کہ انھوں نے ایک 3000 سال پرانے مصری راہب کی موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کی خواہش کچھ حد تک پوری کر دی ہے یہ تب ممکن ہوا جب انھوں نے اس کی حنوط شدہ لاش یا ممی میں موجود آواز کی نالی کی ایک مصنوعی شکل تیار کی اور اس سے ان کی آواز کی نقل تیار کر لی۔نسیمْن کے بولنے سے حرف علت جیسی آوازیں سنی گئیں، جیسے ایک بھیڑ ممیاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین آثارقدیمہ نے کہاکہ خیال ہے کہ اس مصری راہب نے 11ویں رامزیز نامی فرعون کے دور میں زندگی گزاری ہوگی۔ 1099 سے 1069 قبل مسیح کے دوران یہ دور سیاسی اعتبار سے غیر مستحکم تھا۔ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق تھیبز میں ایک راہب ہوتے ہوئے نسیمْن کے لیے اپنے رسمی فرائض سرانجام دینے کے لیے ایک طاقتور آواز درکار ہوگی۔ ان کے فرائض میں گانا بھی شامل تھا۔ماہرین کی جانب سے یہ کہا جا رہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا تجربہ ہے جس میں ایک مردہ انسان کی آواز کو مصنوعی طریقوں سے دوبارہ پیدا کیا گیا ہے۔ محققین امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی مدد سے وہ نسیمن کی آواز سے پورے جملے تشکیل دے سکیں گے۔یہ تجربہ بر...

حکومت نے 74 ارب سے ذائد بیرونی قرضے ادا کر دیئے ہیں، شہریار آفریدی

Image
دوحہ (آن لائن ) وزیر مملکت برائے ریاستوں اور سرحدی خطوں (سیفران) اور نارکوٹکس کنٹرول پاکستان ، شہریار خان آفریدی نے حال ہی میں دوحہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا جس کی میزبانی ان کے اعزاز میں کمیونٹی کے ممتاز ممبران نے کی۔ عشائیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی قابل ذکر شخصیات نے شرکت کی ، جن میں عبد القہار ، عابد علی ، محمد حسین ، کامران ترکی ، اکرام بنگش ، عائشہ ودود ، سعید باچا ، موسی عالم ، محمد شیخ ، آصف ریاض، اظہار احمد، سجاد احمد، عامر سعید، اجمل خان، حسان لاشاری اور غلام مصطفٰی نہرہ شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ قطر میں رہائش پذیر اور ملازمت کرنے والے غیر ملکی خصوصی طور پر وطن واپس آنے والے حکومت کو بہت عزیز ہیں۔ ‘‘پاکستان میں موجودہ حکومت قطر کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات سے قابل تحسین ہے۔ جب بھی میں یہاں آتا ہوں ، مجھے ہمیشہ ہی قطر کی حکومت نے بے مثال مہمان نوازی کی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ وہ احترام ہے جو یہاں پاکستانیوں کی لگن اور محنت سے حاصل کیا گیا ہے۔وزیر نے برادری پر زور دیا کہ وہ جہاں کام کرتے ہیں وہاں کے قوانین کی پاسداری کریں۔...

اسلام میں بنیادی انسانی حقوق

Image
اسلام میں بنیادی انسانی حقوقانسانی حقو ق کے بارے میں اسلام کا تصور بنیادی طور پر بنی نوع انسان کے احترام اور باہمی مساوات پر مبنی ہے ۔اللہ ربّ العزت نے نوع انسانی کو دیگر تمام مخلوق پر فضیلت و تکریم عطا کی ہے۔قرآن کریم میں شرف انسانیت وضاحت کے ساتھ بیان کیاگیاہے کہ تخلیق آدم کے وقت ہی اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے کا حکم دیا اقوام متحدہ کے چارٹر برائے انسانی حقوق کی رو سے دنیا بھر کے انسانوں کو ہر طرح کے حقوق جن میں جینے کا حق، مساوات کا حق، اظہار رائے کی آزادی، معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق جن میں روزگار، سماجی تحفظ، تعلیم، صحت، ترقی اور حق خودارادیت اور دیگر حقوق بلا امتیاز برابری کی سطح پر فراہم کرنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور انسانی حقوق کے چارٹر پر دستخط کرنے والے ممالک پر یہ لازم ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو یہ تمام حقوق نہ صرف فراہم کریں بلکہ انہیں مقدم جانیں۔ لیکن اس کے باوجود آج دنیا کے بیش تر ممالک میں کہیں رنگ و نسل کے نام پر ، کہیں ذات پات کے نام پر ، تو کہیں مذہب کے نام پر انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں ، اور انسانی حقوق کی پامالی کا ...

بھارتی پنجابی فلموں کے معروف ترین اداکار اور گلوکار چپکے سے پاکستان پہنچ گئے اور کسی کو خبر ہی نہ ہوئی

Image
لاہور (نیوز ڈیسک )بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار اور گلوکار ” گیپی گریوال “ پاکستان پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا ۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق بھارتی پنجابی فلموں کے اداکار اور گلوکار گیپی گریوال واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے ننکانہ صاحب گوردارے میں مذہبی رسومات ادا کیں ۔ گیپی گریوال اپنے دورہ پاکستان کے دوران مختلف مذہبی مقامات کا دورہ کریں گے جبکہ ان کا کرتار پور راہداری جانے کا بھی امکان ہے ۔گیپی گریوال پنجاب گانوں میں اپنی منفرد شہرت رکھتے ہیں جبکہ ان کو اداکاری کے میدان میں شہرت مزاحیہ فلم ” کیری آن جٹا “ سے ملی جس میں انہوں نے اپنے کردار کو امر کر دیا ۔ گیپی گریوال ” سپنا ہی ہو گیا ایں “ اور بالی ووڈ کے گانے ” انگریزی بیٹ تے “ کو بے پناہ شہرت ملی ، اس گانے میں ہنی سنگھ نے بھی ان کا ساتھ دیا ۔ کچھ عرصہ قبل ان کی معروف فلم ” منجے بسترے “ بھی ریلیز ہوئی جس میں وہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جاتے ہیں ، گیپی گریوال کی اس فلم نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششو...

شاہد حیات فٹ بال لیگ پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے جیت لی

Image
کراچی۔ : ایڈیشنل آئی جی پولیس شاہد حیات میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سندھ گورنمنٹ پریس کو1-2 سے شکست دے کر اپنے نام کرلیا۔کامیاب ٹیم کی جانب سے زید عمر اورجنید نے 1،1 گول کیا جبکہ ناکام ٹیم کا خسارہ سمیر نے کم کیا۔ کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم پرمنعقدہ فائنل اور تقریب تقسیم انعامات کی مہمانِ خصوصی کراچی پولیس کے سابق سربراہ شاہد حیات کی صاحبزادی زارا حیات تھیں جبکہ آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے بالخصوص شرکت کی۔ علاوہ ازیں اس موقع پرایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ڈی آئی جی ایڈمن کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ ودیگر بھی موجود تھے۔ سندھ پولیس اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تحت کھیلے جانے جانے والے فٹ بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ65 ہزار روپے جبکہ رنراپ ٹیم کو35 ہزار روپے بطورِ انعام دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا بہترین فٹ بالرسندھ پولیس کے آصف اور بہترین گول کیپر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سمیر احمدکو قرار دیتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے فی کس کے انفرادی انعامات بھی دیئے گئے۔ اس موقع پرفٹ بال لیگ کے آرگنائزنگ سیکریٹری ایس پی ہیڈکوارٹرز گارڈن نے استقبالیہ پیش کیا اور مہم...

جنرل قاآنی نے امریکیوں کو قتل کیا تو انکا حال بھی جنرل قاسم جیسا ہو گا: امریکا

Image
واشنگٹن (آن لائن) امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر القدس فورس کے نئے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے امریکیوں کو قتل کیا تو ان کا حال بھی جنرل قاسم سلیمانی جیسا ہو گا۔امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق میں ڈرون حملے میں ہلاک کیا تھا۔ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لیتے ہوئے 8 جنوری کو عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جس میں 11 کے قریب امریکی فوجی زخمی ہوئے اور فوجی کیمپوں کو شدید نقصان پہنچا۔ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے جنرل اسماعیل قاآنی کو القدس فورس کا نیا کمانڈر جنرل مقرر کیا جنھوں نے اپنے پیش رو قاسم سلیمانی کی پالیسیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس حوالے سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے ایران برین ہک نے ایک عرب اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنرل قاآنی نے امریکیوں کو قتل کرنے کی پالیسی جاری رکھی تو ان کا حال بھی جنرل قاسم سلیمانی جیسا ہو گا۔برین ہک نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے بہت پہلے واضح کر دیا تھا کہ اگر کسی نے امریکیوں یا امریکا کے مفادات کو نقصان پہنچایا...
Image
کراچی(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کی سائڈ لائن پر دنیا کی بڑی ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کمپنیز، فیس بک اور یوٹیوب، کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈ برگ اور یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سوسین ووجیسکی سے ملاقات کی۔عالمی اقتصادی فورم کی سائڈ لائن پر ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے فیس بک سے کہا کہ وہ پاکستانی انکیوبیٹرز کی مدد کے لیے سرمایہ کاری پر غور کرے اور ڈیجیٹل خواندگی کے اقدامات میں مدد کرے۔اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ ذمہ دار ڈیجیٹل صحافت کے لیے سوشل میڈیا پیلٹ فارمز کو تھرڈ-پارٹی فیکٹ چیکنگ سروسز (تیسرے فریق کی جانب سے حقائق کی جانچ پڑتال کی خدمات) قائم کرنی چاہئیں۔اس دوران شیرل سینڈ برگ نے وزیراعظم عمران خان کو فیس بک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔مذکورہ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، سفیر علی جہانگیر صدیقی، اسٹیٹ بینک کے گورنر...