Posts

Showing posts from October, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہسپتال سے چھٹی مل گئی، وائٹ ہاؤس پہنچ گئے

Image
 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہسپتال سے چھٹی مل گئی، وائٹ ہاؤس پہنچ گئے واشنگٹن (اُردو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہسپتال سے چھٹی مل گئی، وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک فوجی ہسپتال میں زیر عاج تھے۔ انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے وائٹ ہاؤس پہنچایا گیا۔ امریکی صدر کا وائٹ ہاؤس میں علاج جاری رہے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا کا شکار افراد باہر نکلیں لیکن احتیاط کریں۔ وائرس کو اپنے اوپر حاوی مت ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ طبعیت بہتر ہے۔ شاید مجھ میں کورونا کی اینٹی باڈیز بن گئی ہیں۔ ہمارے پاس کورونا کی دوائی ہے۔ ویکسین بھی جلد تیار کر لی جائے گی۔گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے انتخابی مہم میں جلد واپسی کا اعیادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں، ان کی انتخابی مہم میں جلد واپسی ہوگی۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس سٹاف کے مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اب تک ٹرمپ کے قریبی 12 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے جبکہ متعدد جونیئر سٹاف اراکین ب...

کھیروں اور ٹماٹروں کوملا کر کھانے سے اجتناب برتیں کیونکہ۔۔۔ ماہرین صحت نے خبردار کردیا

Image
  کراچی(این این آئی)عام طور پر سلاد میں کھیرے، پیاز اور ٹماٹروں کو ایک ساتھ ملا کر بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور یہ سمجھاجاتا ہے کہ ان کی وجہ سے جسم کو توانائی اور متوازن خورک ملتی ہے۔ماہرین صحت کے مطابق کھیروں اور ٹماٹروں کو کبھی بھی ملاکر نہیں کھانا چاہیے۔ماہرین نے کہا کہ کھیروں اور ٹماٹروں کو ہضمہونے میں ایک جیسا وقت نہیں لگتا لہذا کبھی بھی انہیں ملاکر نہ کھائیں۔ماہرین صحت کے مطابق جو کھانا جلد ہضم ہوجائے اور دوسرا دیر لگائے تو اس کی وجہ سے معدے پر زیادہ بوجھ پڑتا ہے اور ساتھ ہی جسم   میں پوائزن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،ایسے کھانوں کو ملاکرکھانے سے پیٹ میں گیس، سوزش اور درد کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔

کرنسی میں تبدیلی۔۔پلاسٹک کا بنا پہلا نوٹ جاری۔۔۔

Image
  ریاض(نیو زڈیسک)سعودی عریبیئن مانیٹرنگ اتھارٹی (ساما) نے پلاسٹک سے بنے پہلے پانچ ریال کے سعودی نوٹ کا اجراء کردیا۔سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق پولیمر سے بنے نئے کرنسی نوٹ میں تمام سکیورٹی فیچرز موجود ہیں اور یہ طویل عرصے تک استعمال کے قابل رہیں گے۔ سعودی مالیاتی ادارے کا مزید کہنا کہ 5 ریال کے کرنسی نوٹوں کے بعد باقی کرنسی نوٹ بھی مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔ ساما کے مطابق نئے پلاسٹک کے نوٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ان پر آنے والی لاگت بھی کافی کم ہے۔ جبکہ جعل سازی بھی ممکن نہیں، اور نوٹ پر ہاتھ سے لکھا بھی نہیں جاسکتا۔

مغربی ممالک میں اسلام کا فروغ

Image
  خداوند عالم نے انسان کی سرشت وطبیعت کو اس طرح سے خلق کیا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے اطراف کے مسائل کے بار ےمیں حققیت کے حصول کا درپے رہتا ہے جب انسان پیدا ہوتا ہے اور جب تک موت کی ننید نہيں سوتا اس وقت تک حقیقت کی تلاش و جستجو میں رہتا ہے ۔ البتہ یہ کوشش ، اس کے ماحول ، سن اور جسمی توانائی و فکری حالات کے تناسب سے ہوتی ہے ۔ بالفاظ دیگر خداوند عالم نےانسانوں کو کمال و سعات اور حقائق و معارف کو درک کرنے کے لئے کافی استعداد اورصلاحیتیں عطا کی ہیں تاکہ انہیں بروئے کار لاتے ہوۓ انسان اپنی خلقت کے ہدف و مقصد کو پاسکے ۔ اس سلسلے میں ایسے بہت سے افراد ہیں جنہوں نے تحقیق و جستجو کے ذریعے اپنی توانائیوں سے استفادہ کیا ہے اور انہوں نے راہ سعادت و کمال کو حاصل بھی کیا ہے ۔ ان ہی ميں سے ایک امریکی مسلمان خاتون محترمہ " سوزان ابری" ہیں ۔ آج ہم اس نومسلم خاتون کے افکار سے آشنا ہوں گے ۔   محترمہ سوزان ابری نے کیتھولیک اور مذہبی خاندان میں آنکھیں کھولیں ۔ ان کے والد اہل مطالعہ تھے ۔ اسی بناء پر انہيں عیسائیت کے اصولوں اور نظریات سے مکمل آشنائی تھی اور ان کا عقیدہ تھا کہ دین مسیحیت میں بہت زیادہ تح...

حضرت آدمؑ، عیسیؑ وحواؑ کی پیدائش کس سائنسی اصول کے تحت ہوئی؟

Image
  ایک ملحد نے ایک پوسٹ کی ہے جس پر ہمارے کچھ ردِ الحاد کے ساتھی عجیب و غریب طریقے سے حضرت مریم علیہ السلام میں Y کروموزومز کی موجودگی کی وضاحتیں کرنے میں مصروف ہیں ۔ یہ وہ معجزات ہیں جن کا سائنس انکار کر سکتی ہے نہ کوئی وضاحت ۔ان کا پہلا سوال ہے ۔1۔ حضرت آدم کس سائنسی اصول یا قانون کے تحت مٹی کے پتلے پر پھونک مارنے سے زندہ ہوگئے؟جواب ۔ سادہ سا جواب ہے ۔ کسی سائنسی اصول کے تحت نہیں ۔ ﷲ تعالیٰ کو کسی مردے میں جان ڈالنے کے لئے سائنس کی ضرورت ہی نہیں ہے ۔ اس کے سارے کام کن فیکون سے ہو جاتے ہیں ۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اعتراض کر کون رہا ہے ؟ سائنس اور نظریۂ ارتقاء کے حامی ملحد ؟ان کے پاس منہ نہیں یہ سوال کرنے جوگا ۔   نظریۂ ارتقاء کو جو لوگ اچھے سے سمجھتے ہیں وہ یہ جانتے ہیں کہ سائنس آج تک پہلی حیات کی وضاحت نہیں کر پائی ۔ ایک یک خلوی جرثومے کے اندر کس سائنس دان نے پھونک ماری تھی جو وہ مردہ سے زندہ ہو گیا ؟ یہ سوال میں جب بھی کسی ارتقائی ملحد سے پوچھتا ہوں وہ جواب میں کہتا ہے کہ نظریۂ ارتقاء کا یک خلوی جرثومے سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے ۔ نظریۂ ارتقاء اس سے ایک قدم آگے سے شروع ہ...

کیپٹن شاداب کے ساتھ ناردرن کی بلند پرواز، مسلسل تیسری فتح

Image
   قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کیپٹن شاداب کے ساتھ ناردرن کی بلند پروازجاری ہے جب کہ ٹیم نے مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ناردرن نے ابتدائی 3 وکٹیں 40 رنز کے سفر میں گنوا دیں،علی عمران15، حیدر علی 3 اور ذیشان ملک 20رنز بناکر پویلین لوٹے، کپتان شاداب خان نے جارحانہ 30رنز بناکر ٹیم کو سہارا دیا، عمر امین نے 21رنز کا حصہ ڈالا، آصف علی نے 11گیندوں پر24 رنز بنائے،سہیل تنویر بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے، روحیل نذیر صرف 8 گیندوں پر 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، دفاعی چیمپئن نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 155کا مجموعہ حاصل کیا، عثمان قادر نے3وکٹیں لیں۔   ہدف آسان ہونے کے باوجود سینٹرل پنجاب کی ٹیم دباؤ کا شکار نظر آئی، کامران اکمل صرف ایک رن پر بولڈ ہو گئے، عبداللہ شفیق 20اور رضوان حسین14رنزکی مزاحمت کرپائے، 33گیندوں پر 36رنز بنانے والے عابد علی کے رخصت ہوتے ہی شکست کی جانب سفر مزید تیز ہوگیا،قاسم اکرم نے کھاتہ بھی نہیں کھولا،سعد نسیم 14، عرفان خان 9، عثمان قادر 5، ظفر گوہر9اور احسان عادل 4رنزتک محدود رہے،موس...

پی سی بی نے آئی سی سی پینلزکے لئے میچ آفیشلز نامزد کردئیے

Image
   پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 21-2020 کےلیے آئی سی سی پینلز کے لیے اپنے میچ آفیشلز نامزد کردئیے ہیں۔ پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی اور پروفیسر جاوید ملک کو آئی سی سی پینل برائے انٹرنیشنل میچ ریفریز جبکہ احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض وقار اور شوزب رضا کو بطور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل برائے امپائرز کے لیے نامزد کردیا ہے۔ علی نقوی کو پروفیسر محمد انیس کی جگہ انٹرنیشنل پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد انیس نے نومبر 2017 میں اسکاٹ لینڈ اور پپوا نیو گنی کے درمیان دبئی میں کھیلے گئے دو ایک روزہ میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دئیے تھے۔ 43 سالہ علی نقوی نے 5 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 242 رنز اسکور کیے تھے۔ جنوبی افریقا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے علی نقوی نے 115 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ وہ 2015 میں ریٹائر ہوئے تو 115فرسٹ کلاس میچوں پر مشتمل ان کے کیرئیر میں 5881 رنز شامل تھے۔ 2014 میں جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن بننے والے علی نقوی نے سیزن 17-2016 میں پی سی بی پینل آف میچ ریفریز کو جوائن کیا اور سیزن 19-2018 میں ایلیٹ پینل میں ترقی پائی۔ علی نقوی اس وقت میچ آفیشلز ...

ایک خواب کی تعبیر نے شاہد آفریدی کی تقدیر بدل دی

Image
ایک خواب کی تعبیر نے شاہد آفریدی کی تقدیر بدل دی جب کہ نیروبی میں نیند میں جو دیکھا 2 روز بعد میدان میں ویسا ہی کردکھایا۔ شاہد خان آفریدی دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو اپنی ہارڈ ہٹنگ سے محفوظ کرکے انٹرنیشنل کیریئر کو الوداع کہہ چکے، وہ اب صرف چند گنی چنی لیگز میں ہی ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں مگر عالمی کرکٹ پر ان کے نقوش مدتوں یاد رکھے جائیں گے، ان میں 37 بالز پر سنچری بھی شامل ہے جو محض اپنے دوسرے ہی انٹرنیشنل میچ میں اسکور کی تھی۔ اگرچہ بعد میں یہ ریکارڈ پہلے نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن کے ہاتھوں ٹوٹ چکا اور بعد میں جنوبی افریقہ کے ابراہم ڈی ویلیئرز نے صرف 31 بالز پر تھری فیگر اننگز سے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا، مگر جو شہرت شاہد آفریدی کو اس اننگز سے حاصل ہوئی وہ کسی کے حصے میں نہیں آئی اور اسی نے ان کی قسمت بدل کر رکھ دی۔ شاہد خان آفریدی 1996 میں انڈر 19 ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے دورے پر تھے جب انھیں مشتاق احمد کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے 4 ملکی ٹورنامنٹ کیلیے بطور لیگ  اسپنر ٹیم میں شامل کیا گیا، نیروبی میں انھوں نے نیٹ پریکٹس میں جب اپنی بیٹنگ کے جوہر دک...

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ؛ شاہین آفریدی اور محمد حفیظ نے خیبرپختونخوا کو فتح دلادی

Image
    نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ  نے خیبرپختونخوا کو فتح دلادی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا  نے محمد حفیظ اور فخرزمان کے درمیان 100 رنز کی عمدہ شراکت کی بدولت سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی  ہے۔ خیبرپختونخوا  نے  184 رنز کا ہدف 6 گیندیں قبل 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے 42 گیندوں پر4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے  72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فخر زمان نے بھی 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 61 رنز اسکور کرکے اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس حاصل کی۔ دونوں بلے بازوں نے 8 کے انفرادی اسکور پر ان فارم کپتان محمد رضوان کےآؤٹ ہونے کے بعد دوسری وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت قائم کی۔ مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے 21 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 40 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ سندھ کے انور علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل محمد رضوان نے  ٹاس جیت کر سندھ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنر شرجیل خان نے56 گیندوں پر 7 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد ...

کم مدت میں سبزیوں کی دگنی پیداوار لینے کا فارمولا تیار

Image
  لاہور: زرعی ماہرین نے ملک میں آرگینک لیکوئیڈ فارمولے کی مدد سے حصہ داری کی بنیاد پر مختلف پھلوں کے باغات تیارکرکے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی زرعی ماہرین نے ملک میں بنجر اور غیر آباد زمینوں پر آرگینک لیکوئیڈ فارمولے کی مدد سے حصہ داری کی بنیاد پر مختلف پھلوں کے باغات تیارکرکے دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی شرط یہ ہوگی کہ پیداوارکا 5فیصد علاقے کے غریب اورمستحق افراد جبکہ 5فیصد مستحق سادات میں تقسیم کرنا ہو گا۔ 5  کنال سے کم اراضی کے مالکان کو سبزیوں کے ماڈل فارم تیارکرکے دیے جائیں گے جن سے عام فارمنگ کے مقابلے میں 35 سے 40 فیصد زیادہ کیمیکل اورزہروں کے اثرات سے پاک سبزیاں کم عرصے میں حاصل کی جاسکیں گی، سمندری اورعام جڑی بوٹیوں سے تیار لیکیویڈ سے ہرقسم کی زمین پر کاشتکار ممکن ہے۔ پاکستانی زرعی ماہر سید بابر بخاری نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایاکہ 18 سال سے وہ مختلف فصلوں جیسے چاول، گندم اور مکئی پر آرگائنک لیکیوئڈ فارمولے کے استعمال کے کامباب تجربے کرتے آرہے ہیں، فارمولا کینچوئے پیدا کرتا ہے جو بنجر مٹی کو کھاتے اور فضلہ خارج کرتے ہیں، بابرعلی بخاری نے کہا لیکیوئڈ فارمولے سے حاصل گند...

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

Image
  کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں رسد بڑھنے سے پیر کو بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کو تنزلی کا سامنا رہا۔ یہ بھی پڑھیں ؛زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر تنزلی کا شکار انٹربینک مارکیٹ میں پیرکو ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 19 پیسے کی کمی سے 164 روپے 32 پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کی کمی سے 164 روپے 50 پیسے پر بند ہوئی۔

ایف بی آر کراچی نے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کا سراغ لگالیا

Image
  ایف بی آر کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریونیو کراچی نے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کا سراغ لگالیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ کو طویل تحقیقات کے بعد نجی کمپنی میسرز ایس ایس کارپوریشن کے خلاف 2.5ارب روپے کی ٹیکس چوری کا سراغ ملا ہے جو ایک کمرشل امپورٹرکےطور پر کام کرتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ میسرز ایس ایس کارپوریشن درآمدی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرکے ان پر ٹیکس چوری کرنے میں ملوث رہی ہے۔ آئی اینڈ آئی ڈائریکٹوریٹ کے مطابق کمپنی نے مالی سال 2017 انکم ٹیکس گوشوارے میں 1.66ارب روپے کی فروخت ظاہر کی تھی لیکن اسکے برعکس کمپنی کے بینک اکاونٹ میں 4.6ارب روپے منتقل ہوئے۔ اسی طرح سال 2018 میں کمپنی نے 68کروڑ روپے کی سیلزظاہر کی لیکن اسکے بینک اکاونٹ میں 4.8ارب روپے منتقل ہوئے۔ مالی سال 2019 میں کمپنی نے اپنے جمع شدہ انکم ٹیکس گوشوارے میں 19.4ارب روپےکی سیلز ظاہر کی لیکن اسکے بینک اکاؤنٹ میں5.3 ارب روپے سے زائد موجود تھے۔ آئی اینڈ آئی حکام کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات پراس بات کی نشاندہی ہوئی ہے کہ مذکورہ کمپنی کے 16 بینک اکاؤنٹ میں 14 ارب روپے کی ...

ملک کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 5 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

Image
  سلام آباد: رواں مالی سال 21-2020 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 2.02 فیصد اضافہ کے ساتھ 5 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2020ء سے ستمبر تک تجارتی خسارہ 5 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 5 ارب 68 کروڑ ڈالر تھا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر برآمدات کا حجم 5 ارب 45 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ برس اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 5 ارب 51 کروڑ ڈالر تھا۔ جولائی سے ستمبر تک برآمدات میں 0.94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں جولائی تا ستمبر درآمدات کا حجم 11 ارب 26 کروڑ ڈالر رہا۔ اسی طرح ستمبر 2020ء میں تجارتی برآمدات کا حجم ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہا ہے۔ علاوہ ازیں ستمبر 2019ء کے مقابلے میں برآمدات میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انسانی جسم کے لیے خون کی لچکدار برقی نالیاں تیار

Image
  چین اور سوئزرلینڈ کے سائنسدانوں نے خون کی برقی نالیاں تیار کی ہیں جو ایک جانب تو لچکدار ہیں تو دوسری جانب ازخود گھل کر ختم ہوجاتی ہیں۔ ان کی کامیاب آزمائش چوہوں پر کی گئی ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ خون کی یہ انوکھی نالیاں دھاتی پالیمر سے تیار کی گئی ہیں۔ ان نالیوں کو خرگوشوں میں خون کی اصل رگوں کو نکال کر آزمایا گیا ہے اور اس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں جس کی تفصیل جرنل میٹر میں شائع ہوئی ہے۔ تاہم انسانی آزمائش کی منزل ابھی بہت دور ہے۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ اسے عام استعمال کی حیاتیاتی مچانیں یا اسکیفولڈ نہ سمجھئے کیونکہ یہ دیگر برقی آلات کے ساتھ لگائی جاسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ایک عرصے سے جسم میں لگائے جانے والے مصنوعی پیوند (امپلانٹ) کو جوڑنے کے لیے خون کی مصنوعی نالیوں کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ اس پر کام کرنے والے مرکزی سائنسداں ژنگ یو جیانگ ہیں جو سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹٰیکنالوجی میں تحقیق کرتے ہیں ۔ ان کے  مطابق یہ محض خون کی نالیاں نہیں بلکہ برقی سرگرمی بھی پیدا کرتی ہیں اور جین تھراپی سمیت کئی معالجوں میں استعمال ہوسکتی ہیں۔ سائنسدانو...

گڑیا سے کھیلنے سے بچیوں میں ہمدردی کا جذبہ بیدار ہوتا ہے

Image
   ماہرین نے ایک طویل سروے کے بعد کہا ہے کہ گڑیا سے کھیلنے کا عمل بچیوں میں ہمدردی اور رحم کا جذبہ بیدار کرتا ہے۔ گڑیا اور گڈے کا کھیل دماغ کے ان حصوں کو سرگرم کرتا ہے جہاں ہمدردی اوردوسروں کا خیال رکھنے جیسے سماجی رویے پروان چڑھتے ہیں۔ اگرچہ لڑکیاں اپنی دھن میں کھیلتی رہتی ہیں لیکن وہ گڑیا کو پیار کرتی ہیں، اسے کھلاتی ہیں اور اس کا خیال رکھتی ہیں اور یہ رویہ اپنی جڑ مضبوط کرتا جاتا ہے۔ اس تناظر میں یہ ضروری ہے کہ اپنی بچیوں کو موبائل تھمانے کی بجائے انہیں گڑیوں کا تحفہ ضرور پیش کریں۔ تاہم یہ سروے باربی گڑیا بنانے والی کمپنی نے کیا ہے۔  اس ضمن میں دنیا کے 22 ممالک کے 15000 والدین سے سوالات کئے گئے اور 91 فیصد والدین اپنے بچوں میں رحمدلی کا جذبہ بیدار کرنا چاہتے تھے تاہم صرف 26 فیصد والدین جانتے تھے کہ گڑیا کھیلنے سے بچیوں میں یہ جذبہ بیدار ہوسکتا ہے۔ کارڈیف یونیورسٹی کے مطابق پہلی مرتبہ بچوں پر گڑیا کے کھیل کے اثرات نوٹ کئے گئے ہیں۔ اس معاملے پر ڈیڑھ سال تک کارڈیف یونیورسٹی کی ڈاکٹر سارہ گیرسن اور ان کی ساتھیوں نے لگ بھگ 33 ایسی بچیوں کے دماغ اسکین کئے جن کی عمریں 4 تا 8 ...

سینے میں جلن کی عام دوا سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق

Image
  امریکی اور ہانگ کانگ کے ماہرین نے ایک مشترکہ تحقیق سے دریافت کیا ہے کہ جو افراد سینے کی جلن میں پروٹون پمپ انہبیٹرز (پی پی آئیز) کہلانے والی عام دوائیں استعمال کرتے ہیں، انہیں یہ دوائیں استعمال نہ کرنے والے افراد کے مقابلے میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ 24 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ یہ نتیجہ دو لاکھ سے زائد امریکی شہریوں کی میڈیکل ہسٹری جاننے کے بعد اخذ کیا گیا ہے۔ بتاتے چلیں کہ معدے میں تیزابیت بڑھنے کی وجہ سے بعض مرتبہ غذا کا کچھ حصہ پلٹ کر معدے کے دہانے سے منسلک غذائی نالی (ایسوفیگس) میں داخل ہوجاتا ہے۔ نتیجتاً سینے کے نچلے حصے میں درد کی ایک شدید لہر محسوس ہوتی ہے جسے ’’سینے میں جلن‘‘ یا ’’ہارٹ برن‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک عمومی کیفیت ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہفتے میں دو یا اس سے زیادہ مرتبہ سینے میں جلن محسوس ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ یہ کسی بیماری کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے۔ سینے میں جلن ختم کرنے کےلیے ’’پی پی آئیز‘‘ قسم کی دوائیں ایسیفیکس، نیکسیئم، پرائیلوسیک، پرویواسڈ اور پروٹونکس جیسے ناموں سے دستیاب ہیں جنہیں ڈاکٹر نسخے کے بغیر بھی بہ آسانی خریدا جاسک...

سشانت سنگھ کی فرانزک رپورٹ آگئی، اہم انکشافات

Image
چینائی: ابھرتے ہوئے بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی لاش کی فرانزک رپورٹ تفتیشی افسر کے حوالے کردی گئی ہے جس میں کئی اہم انکشافات کیے گئے ہیں اور کچھ غلط فہمیوں کو بھی مسترد کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ نے سُشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق تفصیلی میڈیکل رپورٹ سی بی آئی کے حوالے کردی ہے، رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ موت کی وجہ ’’گلے کا پھندا‘‘ ہے۔ اس کے علاوہ جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں اور نہ ہی زبردستی کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں : سشانت خودکشی کیس میں ڈرامائی موڑ، ریا چکروتی گرفتار ایمز کے فرانزک بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سُدھیر نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اداکار سشانت کی موت کی وجہ قتل یا منشیات نہیں بلکہ خودکشی ہے۔ سشانت کے ٹیسٹ میں جسم کے اندر منشیات کی موجودگی بھی ثابت نہیں ہوئی۔ سشانت کی لاش کا فرانزک ایگزائمن کرنے کے لیے 7 رکنی ڈاکٹر کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ یہ  پڑھیں : دپیکا، سارہ اور شردھا نے ڈرگ پارٹیز میں شرکت کا اعتراف کرلیا سشانت کیس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ پیشرفت سامنے آرہی ہیں، تحقیقات کے دوران بالی ووڈ میں...

منال خان پر فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید

Image
  اداکارہ منال خان فوٹوشوٹ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔ منال خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نہ صرف مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔ ان دنوں منال خان کے دو ڈرامے ’’جلن‘‘ اور ’’نند‘‘ لوگوں میں کافی پسند کیے جارہے ہیں اور لوگ ان کی اداکاری کی تعریف بھی کررہے ہیں۔ تاہم حال ہی میں ایک فوٹوشوٹ کے سیٹ سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کا لیٹنے کا انداز لوگوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور لوگوں نے ان پر تنقید کرنی شروع کردی۔ ویڈیو میں منال خال اور ماڈل حسین لہری کسی برانڈ کے فوٹوشوٹ کے لیے موجود ہیں اور منال خان سیٹ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ لوگ ان کے لیٹنے کے انداز پر کافی تنقید کررہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے انہیں فوٹوشوٹ کے سیٹ پر مردوں کی موجودگی میں بڑے آرام سے لیٹنے پر بیغیرت قرار دیا تو کسی نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی طرف جارہی ہے۔ ایک صارف نے منال خان کو شرم دلائی جب کہ ایک صارف نے کہا کہ ان کے والدین کو اپنی بیٹیوں کو ایسے دیکھ کر افسوس نہیں ہوتا۔ منال خان کی ایک مداح نے انہیں اس انداز ...

عائشہ عمر کی متنازع تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین برہم

Image
  اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک متنازع تصویر شیئر کی  ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مقبول ڈرامہ سیریل ’’بلبلے‘‘ کی اداکارہ عائشہ عمر اکثر اپنے لباس اور بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس بار اُن کی جانب سے انسٹا گرام کی اسٹوری میں متنازع تصویر کی گئی جس میں وہ ساڑھی زیب تن کیے نظر آرہی ہیں تاہم اس نامناسب تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سیدہ شفقت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لباس پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیے جو ہماری ثقافت حصہ نہیں، یہ لوگ اس طرح کے لباس زین تن کرکے میڈیا پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ منتشیٰ نامی صارف نے لباس پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان اسلامی ملک ہے آسٹریلیا، امریکا یا لندن نہیں، کوئی شرم نہیں کوئی لحاظ نہیں، یہ لوگ نجانے خود کو کیا سمجھنے لگ گئے ہیں، آخر ایک دن سب کو مٹی میں ہی جانا ہے، کیا فائدہ ایسے فیشن کا جو آخرت خراب کردے۔ صارف کنول احمد نے کہا کہ خوبصورتی کا یہ مطلب نہیں کہ آپ خود کو ع...

عدنان صدیقی کی ’ارطغرل غازی‘ کے مزار پر حاضری

Image
  سوگت:  نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ترک ڈرامہ سیریل کے مشہور کردار ’ارطغرل غازی‘ کے مزار پر حاضری دی۔  پاکستان میں آج کل ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے خوب چرچے ہیں، اسلامی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے کے ہر کردار کو پاکستان میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے، یہی نہیں قومی اداکار بھی ترک اداکاروں کے مداحوں میں شامل ہیں تاہم یاسر حسین سمیت شوبز سے وابستہ چند شخصیات ترک اداکاروں کو ملنے والی شہرت سے خوش نہیں اور وہ آئے دن انہیں تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ سمیت متعدد کامیاب ڈرامے اور فلمیں کرنے والے پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی آج کل ترکی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ترک ڈرامہ سیریل کے مشہور کردار ’ارطغرل غازی‘ کے مزار کا دورہ کیا۔ خیال رہے پاکستانیوں کی جانب سے بے پناہ محبت کے اظہار کے بعد ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے تمام کردار پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں  جب کہ حال ہی میں ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن الپ  کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گونر اسلام آباد آئے تھے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں؛  ارطغرل غازی کب پاکستا...

ٹویٹر کا کورونا میں مبتلا ٹرمپ کی موت کے خواہشمند صارفین کے اکاؤنٹس معطل کرنے کا اعلان

Image
  ٹویٹر انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ٹرمپ کی موت کی خواہش کا اظہار کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس کومعطل اور بند بھی کیا جاسکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے اپنی انتخابی مہم بڑے زور و شور سے چلا رہے تھے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ صدر ٹرمپ کی اہلیہ اور ان کے الیکشن کمپیئن منیجر میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔   صدر ٹرمپ کو بخار، تھکاؤٹ اور بوجھل طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ دنیا بھر سے ان کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے لیکن سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کی جانب سے صحت یابی کے بجائے ان کی موت کی خواہش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے ایسے صارفین کو جو صدر ٹرمپ کی کورونا کے مرض میں انتقال کرجانے کی خواہش کا اظہار اپنی ٹویٹ میں کررہے ہیں، خبردار کیا ہے کہ ایسی ٹویٹس کو حذف کردیا جائے ورنہ ان کا اکاؤنٹ معطل یا بند بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ خبر پڑھیں : کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدراسپتال منتقل ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمارے پلی...

برفباری سے بجلی بنانے والا انقلابی آلہ تیار

Image
  ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ رونما ہوا ہے مصر کے ایک سائنسداں ڈاکٹر ماہر القادی نے ایک ایسی تکنیک وضع کی ہے جس کی بدولت اب برفباری سے بھی بجلی تیار کی جاسکتی ہے. اس میں ٹرائبوالیکٹرک کا سادہ اصول کارفرما ہے یعنی جب دو مختلف مادے (مٹیریل) آپس میں ملتے ہیں تو چارج پیدا ہوتا ہے۔ اسے بنانے والے ماہرین کہتے ہیں کہ برفباری کے ذرات میں قدرتی طور پر مثبت برقی چارج ہوتا ہے۔ ’ برف پر پہلے سے ہی چارج ہوتا ہے تو کیوں نہ اسے مخالف چارج والے سے ملایا جائے تاکہ بجلی اخذ کی جاسکے؟ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے کیمیاداں ماہرالقادی نے کہا جو نینوٹیک انرجی کمپنی کے سی ٹی او بھی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس سے پہلے اس ٹیکنالوجی پر کبھی غور نہیں کیا گیا۔ اگرچہ اب تک بہت سارے ایسے ٹرائبوالیکٹرک نینوجنریٹر( ٹی ای این جی) تیار ہوچکے ہیں جو بارش کے قطروں، ہلکی حرکت، ٹائروں کی رگڑ اور خاص بورڈ پر چہل قدمی سے بھی بجلی بناسکتے ہیں۔ تحقیقی ٹیم کے دوسرے رکن رچرڈ کینر نے کہا کہ جب ایک مٹیریل کے الیکٹرون اتر کر دوسرے مٹیریل پر جاتے ہیں تو اس عمل کو برق سکونی (اسٹیٹک الیکٹرسٹی) کہا جاتا ہے۔...