کرکٹ کمیٹی کا قومی ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

 




لاہور: کرکٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر اثرانداز ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس شریک ہوئے، اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ 16 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا، کرکٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وباء اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر اثرانداز ہوئی۔

کرکٹ کمیٹی نے پی سی بی کو ٹیم منیجمنٹ کو سپورٹ کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ کو قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق اپنی حکمت عملی اور اہداف سے متعلق مکمل وضاحت دینے کی ضرورت ہے۔




Comments

Popular posts from this blog

دنیا کامہنگا ترین ہوٹل جہاں خطرناک شارک مہمانوں کا استقبال کرتی ہے

بھارتی پنجابی فلموں کے معروف ترین اداکار اور گلوکار چپکے سے پاکستان پہنچ گئے اور کسی کو خبر ہی نہ ہوئی

جنرل قاآنی نے امریکیوں کو قتل کیا تو انکا حال بھی جنرل قاسم جیسا ہو گا: امریکا